رانچی ،19دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے حزب اختلاف کے رہنما اور لالو یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو ریمس کے پئینگ وارڈ میں اپنے والد سے مل رہے ہیں۔
بہار اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی بار وہ لالو یادو کے حال احوال جاننے کے لئے رانچی پہنچے ہیں۔ وہ سہ پہر تین بجے اپنے والد سے ملنے ریمس کے پئنگ وارڈ میں گئے ۔تیجسوی یادو کے ساتھ جھارکھنڈ کے وزیر زراعت اور وزیر محنت بھی تھے۔ لیکن جیل کے ضابطہ کے مطابق ہفتے میں صرف تین افراد ہفتے کے روز لالو یادو سے مل سکتے ہیں۔
تیجسوی یادو اور اس کے پی اے سنجے یادو پہلے ہی اس ہفتہ کو درج تھا، اس کی وجہ سے ، ان لوگوں کو باہر روکا گیا۔وزیر زراعت بادل پتر لیکھ نے کہا کہ ہائی کورٹ تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں ، تیجسوی یادواتحاد میں بڑے رہنما ہیں ، ہم انہیں ہوٹل سے ریمس لائے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ رانچی میں رہتے ہیں اور اگلے ہفتے بھی وہ لالو یادو سے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود قانون بنانے والے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کیسے کریں گے ۔وزیر محنت ستیانند نے کہا کہ قومی صدر سے ملنے کی تاریخ پہلے ہی طے ہوچکی ہے۔ پارٹی کے قائم مقام قومی صدر اپنے والد سے ملنے آئے ہیں، ہم ان کا باہر انتظار کریں گے۔